Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے پر اٹک ریفائنری کا 2 پلانٹ بندکرنےکا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے پر اٹک ریفائنری کا 2 پلانٹ بندکرنےکا فیصلہ فوٹو: فائل فوٹو: فائل اٹک ریفائنری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اطلاع دی ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل کا مزید اسٹاک جمع کرنےکی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات کے مطابق رواں سال دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے کے سبب ان دو مصنوعات کا اسٹاک بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اٹک ریفائنری کے مطابق ریفائنری کے پاس خام تیل کو مزید صاف کرکے اسے جمع کرنے کی گنجائش تقریباً پوری ہوچکی ہے، اس لیے ریفائنری اپنے دو خام تیل ڈیسلینیشن پلانٹ بند کر رہی ہے۔ اٹک ریفائنری کا کہنا ہےکہ 2 ڈیسلینیشن پلانٹ بند کرنے سے آئل فیلڈ سے خام تیل کی فراہمی کم ہوگی، خام تیل کی ڈرلنگ کم کرنےکا اثرگیس کی پیداوار پر بھی ہوگا۔ اٹک ریفائنری کے مطابق صورتحال سے اوگرا کو آگاہ کردیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کو بھی یہ اطلاع فراہم کی جارہی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے پر اٹک ریفائنری کا 2 پلانٹ بندکرنےکا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے پر اٹک ریفائنری کا 2 پلانٹ بندکرنےکا فیصلہ

اٹک ریفائنری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو  اطلاع دی ہےکہ پیٹرول  اور  ڈیزل کا مزید اسٹاک جمع کرنےکی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات کے مطابق رواں سال دسمبر میں پیٹرول  اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے کے سبب ان دو مصنوعات کا اسٹاک بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اٹک ریفائنری کے مطابق  ریفائنری کے  پاس خام تیل کو  مزید صاف کرکے اسے جمع کرنے کی گنجائش تقریباً پوری ہوچکی ہے،  اس لیے ریفائنری اپنے دو خام تیل ڈیسلینیشن پلانٹ بند کر رہی ہے۔

اٹک ریفائنری کا کہنا ہےکہ 2  ڈیسلینیشن پلانٹ بند کرنے سے آئل فیلڈ سے خام تیل کی فراہمی کم ہوگی، خام تیل کی ڈرلنگ کم کرنےکا اثرگیس کی پیداوار  پر  بھی ہوگا۔

اٹک ریفائنری کے مطابق صورتحال سے اوگرا کو آگاہ کردیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کو بھی یہ اطلاع فراہم کی جارہی ہے۔  

https://www.youtube.com/watch?v=DjIkrmEQbzE
Exit mobile version