30

جمائما کا عراق اور غزہ جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

جمائما کا عراق اور غزہ جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

جمائما کا عراق اور غزہ جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے: جمائما گولڈ اسمتھ—فوٹو: فائل
غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے: جمائما گولڈ اسمتھ—فوٹو: فائل

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں بیان دے دیا۔

جمائما نےعراق جنگ اور غزہ جنگ میں ہوئی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جمائما کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔

ٹوئٹ میں جمائما نے لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں، ہزاروں افراد لاپتا ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=iZY8ES1mkOw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں