50

سیاسی خلا روایتی چہروں سے پر نہیں ہوگا، پرانا مال نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش ہورہی ہے۔ عرفان مشتاق

سیاسی خلا روایتی چہروں سے پر نہیں ہوگا، پرانا مال نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش ہورہی ہے۔ عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سیاسی خلا پیدا ہوچکا ہے جو روایتی چہروں سے پر نہیں ہوگا، عوام کو گاہک سمجھ کر پرانا مال نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کی ترجمان پارلیمنٹ کے قیام سے ہی ترقی کا رکا ہوا سفر شروع ہو گا

ورنہ قوم کولہو کے بیل کی طرح بے منزل رہے گی- انہوں نے کہا کہ اور ایسی قیادت پر مشتمل پارلیمنٹ اس نظام کے رہتے تو ممکن نہیں ھے اس لئے قومی طاقت سے اس فرسودہ نظام کو دفن کیا جائے اور وطن عزیز کے دشمن عناصر کو سزا دی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرتے ہوئے ان سے قومی دولت چھین لی جائے پھر نیا نظام نافذ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں