Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

معروف شخصیت سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی

معروف شخصیت سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معروف سماجی شخصیت سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی کی تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت- تفصیلات کے مطابق معروف شخصیت سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے- ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی کی شمولیت پر امیر شیخوپورہ ڈاکٹر شاہد رضوی صاحب نے اہلیان محلہ سلطان پورہ کے ہمراہ خیر مقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا-

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف شخصیت سردار محمد ارشد ڈوگر آف اٹلی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد اسلام کی سربلندی کے لئے خود کو وقف کردینا اور دین کو تخت پر لانے کے لئے سیاسی جدوجہد کرنا ہے تاکہ سنت رسول کی پیروی کرتے ہوئے ظلم و جبر کے خاتمے کے لئےاس پلیٹ سے جدوجہد کی جاسکے

Exit mobile version