53

کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ  نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے قیام  سے شہریوں کے لیے سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جاسکےگا، ایف آئی اے  سائبر کرائم ونگ اب  نئی ایجنسی کو ذمہ داری سونپےگا۔

 ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، ٹیلی کام ٹریبونل بنایا  جائےگا جس میں خاص علم  رکھنے والے شامل ہوں گے، ٹیلی کام سیکٹر کےکیس اب لمبے عرصے تک التوا کا شکار نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں