ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 51 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=nlOE3LlDZYU