Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

زیبٹیک انسٹیٹیوٹ گھارو ، دھابیجی کیمپس میں سندھ ثقافتی دن منایا گیا

زیبٹیک انسٹیٹیوٹ گھارو ، دھابیجی کیمپس میں سندھ ثقافتی دن منایا گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
زیبٹیک انسٹیٹیوٹ گھارو ، دھابیجی کیمپس میں سندھ ثقافتی دن منایا گیا سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو ، بیرسٹر اسد پلیجو ، بیرسٹر عادل راہو ، عثمان کنبہار پروفیسر حاکم دین جوکیو ، سمیت بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی
اس موقع پر سندھ ثقافتی ٹیبلوز ، خاکے اور تقاریر کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو نے کہا کہ زیبٹیک انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ ثقافتی تقریب منعقد کرنے پر یہاں کے پرنسپل بیریسٹر اسد پلیجو اور انکی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں ، سندھ کی ثقافت ہماری پہچان ہے ، نئ نسل کو اپنی ثقافت اور سندھ تاریخ کو پڑھنا ہوگا ، سندھ موئن جودڑو سے قبل اپنا وجود رکھتی ہے ،

سکندر اعظم اور ایرانی یلغار کے وقت سندھ تھا ، اس وقت کہ حملہ آوروں نے سندھ اور اسکی تہذیب پر حملہ کیا ، خراج پیش کرتا ہوں ان باشعور سندھ پرست لوگوں کو جنہوں نے ہر طرح کے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ، دہشتگردی سے دور ہے ، آج بھی وقت ہیکہ سندھ کا جوان پیروں ، میروں ، وڈیروں سے دور رہے اور اپنے غریب بھائیوں کا سہارا بنتے ہوئے انہیں کندھے سے ملائے
زیبٹیک انسٹیٹیوٹ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے غریب طلباء کے لئے 6 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں
زیبٹیک انسٹیٹیوٹ گھارو ، دھابیجی کے پرنسپل بیریسٹر اسد پلیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21 ویں صدی میں میرٹ کی بات ہو ، خواتین آگے بڑھیں ، پر امن و پڑھا لکھا سندھ اپنے رنگ میں رنگے
لسانیات ، قومیت میں کوئ فائدہ نہی ، سندھ میں رہنے والے وہ لوگ جو سندھ سے وفا رکھتے ہیں ، جو یہاں بزنس کرتے ہیں ، صحافتی و تعلیمی میدان میں معاشرہ اور نئ نسل کو شعور اور اصلاح چاہتے ہیں یہ سچے سندھی ہیں
بیریسٹر عادل راہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ ، صرف ٹوپی اجرک سے پہچان نہی بنا سکتا ، اپنی اسی ثقافت کو مزید مظبوط اور دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے دنیا کے تعلیمی اداروں کا رخ کرنا ہوگا
سندھ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جو سندھی نوجوان موجود ہیں وہ اپنی ثقافت ، تہذیب کو متعارف کرانے میں کردار ادا کرے
اس موقع پر وحید عارفانی ، فاروق پلیجو ، یعقوب پلیجو مقصود جوکیو ، ذوالفقار خاصخیلی و دیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version