Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایک سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان گرفتار کرلیے، افغان حکومت کا اعلان

ایک سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان گرفتار کرلیے، افغان حکومت کا اعلان

ایک سال میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان گرفتار کرلیے، افغان حکومت کا اعلان

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھےتعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغان میڈیا سے گفتگو میں ترجمان افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ گزشتہ ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 35 سے 40 ارکان افغانستان  بھر سے پکڑے گئے ہیں اور داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین کسی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔

ترجمان نے دعویٰ کیاکہ آج افغانستان میں کوئی گروپ فعال نہیں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کی نشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے افغان حکومت سے متعدد بار کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے۔

Exit mobile version