پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ بھر سے امیدواران میدان میں لائے گی- کلیم ناصر ایڈووکیٹ
شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ناظم تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ و انفارمیشن سیکرٹری عوامی لائرز فورم شیخوپورہ ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ کے پلیٹ فارم سے تحریک منہاج القرآن، منہاج علماء کونسل، عوامی لائرز فورم، منہاج ویمن لیگ، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ و دیگر جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ضلعی سیکریٹیریٹ تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ مچھلی فارم جنڈیالہ روڑ پر منعقد کیا گیا- انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ بھر کے حلقہ جات سے امیدواران میدان میں لائے گی، اس ضمن میں اہم فیصلہ جات کئے گئے ہیں- ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام اس منعقدہ اجلاس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات کی رو سے شیخوپورہ میں صرف پاکستان عوامی تحریک کے پڑھے لکھے کارکنان کو ہی ٹکٹ دی جائیں گی، کسی اور سیاستدان کو نہ ٹکٹ دیا جائے گا اور نہ ہی سپورٹ کیا جائے گا-
پاکستان عوامی تحریک اس الیکشن میں موجودہ سسٹم کی خامیاں سامنے لانے کے لئے حصہ لے رہی ہے- انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت عرصہ قبل اس قوم کے مسائل کا حل دیا تھا اور 2012 اور 2014 میں آئین پاکستان کی رو سے قوم کو آئین پاکستان کی شق 62 اور 63 کا سبق سرعام پوری قوم کو ازبر کروادیا
اور اب قوم کو چاہئیے کہ ملک پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دے- کلیم ناصر ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ واحد پاکستان عوامی تحریک کی جماعت ہی مصطفوی انقلاب کے لئے کوشاں ہے، ہم الحمدللٰہ صحیح معنوں میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے دئیے گئے ویژن کے مطابق مثبت تعمیری کردار کے قائل ہیں