نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو
نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا۔
حیدرآباد میں شیخ ایاز میلے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ تقسیم رہے لیکن جیت تقسیم میں نہیں بلکہ اتحاد میں ہے، ایک دوسرے کو غدار اور کافر کہنے سے ملک کیسے چل سکتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈر قتل کردیے گئے، ہمیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو اون کرنا ہوگا، سب زبانوں کو اون کرنے اور ان کو اہمیت دینےکی ضرورت ہے۔
بلاول نے موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قطب جنوبی اور شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشئرز ہمارے ملک میں ہیں، لوگوں کو اس خطرے سے باخبر ہونا چاہیے کہ یہ برف پگھل جائے گی، ہم سیلاب میں ڈوبیں گے اور پیاس سے مریں گے،کوہ ہمالیہ کے نیچے رہنے والے پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔