Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو

نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو

نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا۔

حیدرآباد میں شیخ ایاز میلے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ تقسیم رہے لیکن جیت تقسیم میں نہیں بلکہ اتحاد میں ہے، ایک دوسرے کو غدار اور کافر کہنے سے ملک کیسے چل سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈر قتل کردیے گئے، ہمیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو اون کرنا ہوگا، سب زبانوں کو اون کرنے اور ان کو اہمیت دینےکی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اونرشپ دیں کہ وہ اردو کے ساتھ اپنی مقامی زبان بھی بولیں،سندھ میں انتہا پسندی کی سوچ کو ایک حد تک روکا گیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ثقافت کو اون کرتے ہیں، پاکستان نہیں چل سکتا اگر ہم شاعر ،آرٹسٹ اور کلچر کو اون نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ظلم بہت ہوا ، بڑا ظلم یہ ہے کہ ہم نےاپنے ہاتھوں سے تاریخ ،ثقافت اور زبان کو دبایا، ہر پاکستانی کو سمجھانا پڑے گا آپ اور میں محب وطن ہیں، اختلاف رائے رکھیں لیکن مطلب یہ نہیں ذاتی دشمنی پر اتر آئیں۔

بلاول نے موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قطب جنوبی اور شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشئرز ہمارے ملک میں ہیں، لوگوں کو اس خطرے سے باخبر ہونا چاہیے کہ یہ برف پگھل جائے گی، ہم سیلاب میں ڈوبیں گے اور پیاس سے مریں گے،کوہ ہمالیہ کے نیچے رہنے والے پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=uMzjuJusW0k
Exit mobile version