Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سسئ پلیجو اور سرمد پلیجو پلیجو ھاوس سے بڑی ریلی کے ساتھ الیکشن آفس پہنچے

سسئ پلیجو اور سرمد پلیجو پلیجو ھاوس سے بڑی ریلی کے ساتھ الیکشن آفس پہنچے

ٹھٹھہ نمائندہ
پیپلزپارٹی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو اور انکے بھائ بیریسٹر سرمد پلیجو نے این اے 225 اور پی ایس 75/ 76 پر الیکشن فارم جمع کرادئے
سسئ پلیجو اور سرمد پلیجو پلیجو ھاوس سے بڑی ریلی کے ساتھ الیکشن آفس پہنچے
جتنا حق لاھور ، اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے ، اتنا ہی حق اس خطے سندھ کا بھی ہے ۔ سسئ پلیجو
الیکشن جیت کر ٹھٹھہ کے عوام کی صحیح ترجمانی اور مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرونگا ۔ بیریسٹر سرمد پلیجو
تفصیلات کیمطابق گزشتہ دن پیپلزپارٹی رہنماء سینیٹر سسئ پلیجو اور انکے بھائ بیریسٹر سرمد پلیجو نے پلیجو ھاوس گھارو سے اپنے حمایتیوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں ریلی نکال کر الیکشن آفس پہچی ، جہاں اپنا الہکشن فارم این اے 225 اور پی ایس 75 ، 76 پر جمع کرایا
بعد ازاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا کہ سندھ کے اہم ضلع ٹھٹھہ اور اسکا ساحل میرپور ساکرو کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، یہاں کے وسائل پر غیروں کی نظریں ہیں ، زمینیں قبضہ کی جارہی ہیں ، جبکہ سلام ہے یہاں کے مقامی لوگوں کو جنہوں نے ہمیشہ اپنے حق کی آواز بلند کی اور مالکی کی
ایم آر ڈی کی تحریک میں بھی اس حلقہ کی عوام نے اپنے آپکو منوایا ، الیکشن کو مقررہ وقت پر اور صاف و شفاف کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے ، جسے حقیقی عوام کی نمائندگی ہوگی
عام انتخابات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پسند ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کی بات کرتی ہے ۔ سندھ کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ، آدم شماری میں تاریخی دھاندلی ہوئ ، سیٹوں کی کمی سے عوام کو انتہائی دکھ ہے
موجودہ حالات میں اسمبلی میں سندھ دوست لوگوں کا جانا ضروری ہے ، جو قومی معاملات پر آواز بن سکیں ، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر ہر وقت تلوار لٹکی ہوئ ہے ، اسحاق ڈار سارا دن اسی کام میں لگا ہوا ہیکہ فارمولا کیسے تبدیل ہو ، جو پیپلزپارٹی نے دیا ہے
سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ ہم نے غیروں کا بوجھ برداشت کرتے ہوئے بھی تاریخی کام کرائے ہیں ، جو مخالفوں کو نظر نہیں آتے
سندھ کے ساحلی علاقوں کا پانی بند ہے ، قومی اسمبلی میں بات کرنے والے نمائندے ہونے چاہئیں ، جو سندھ کا کیس وفاق میں لڑ سکیں ، عوام بھی اب قومی معاملات پر پریشان ہیں ، پانی پر ڈاکہ انتہائ خطرناک عمل منصوبہ ہے
ٹھٹھہ کو آئیندہ سیلاب میں بہت بڑا خطرہ ہے ، ووٹروں کو گلیوں اور باتھ روم کے سوال کے بجائے نمائندوں سے قومی معاملات پر سوال کرنا چاہئے ، جسمیں ہماری بقاء ہے
کامیابی صرف کرسی کا نام نہی ، یہ عوام اور دھرتی کے لئے حق کے حصول کا نام ہے

Exit mobile version