31

پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص، طبی معائنےکے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص، طبی معائنےکے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص، طبی معائنےکے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، ان کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

 اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الہٰی کو کچھ ٹیسٹ کروانےکے لیے دوبارہ اسپتال آنا پڑےگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی گزشتہ رات سے طبیعت ناساز  تھی اور  ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنےکے بعد پرویز الہٰی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں