30

7 اکتوبر کو حماس کا حملہ فلسطینیوں کیساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے، ایرانی صدر

7 اکتوبر کو حماس کا حملہ فلسطینیوں کیساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے، ایرانی صدر

7 اکتوبر کو حماس کا حملہ فلسطینیوں کیساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کا 7 اکتوبر کو حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

ایرانی دارلحکومت تہران میں تقریب سے خطاب میں ابراہیم رئیسی کا کہنا تھاکہ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کےلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، فسلطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ منصفانہ حل یہی ہےکہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور  جبالیہ میں گھروں پربمباری کے نے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جبالیہ کیمپ میں پینے کے پانی کا آخری پلانٹ بھی اسرائیلی فوج نے تباہ کر دیا۔

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ان شہدا میں  70فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں