21

شاہ نورانی سے کراچی آنیوالی زائرین کی بس میں آگ لگنے سے متعدد مسافر جھلس کر زخمی

شاہ نورانی سے کراچی آنیوالی زائرین کی بس میں آگ لگنے سے متعدد مسافر جھلس کر زخمی

شاہ نورانی سے کراچی آنیوالی زائرین کی بس میں آگ لگنے سے متعدد مسافر جھلس کر زخمی

شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس کو ساکران کے قریب آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں آگ لگنے کا حادثہ کراچی سے 30 کلو میٹر دور حب ڈیم کے علاقے میں پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ  دیگر کو بچا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بس حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں خاتون اور بچے شامل ہیں،  زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ایمبولنسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے دوران آگ بس کا انجن گرم ہونے سے لگی جس سے بس مکمل جل گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں