36

بلاول کا اقتدار میں آکر 17 وفاقی وزارتیں بند کرنے اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

بلاول کا اقتدار میں آکر 17 وفاقی وزارتیں بند کرنے اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

بلاول کا اقتدار میں آکر 17 وفاقی وزارتیں بند کرنے اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے کے بعد وفاق میں 17 بڑی وزارتیں بند کرکے 300 ارب روپے عوام پر لگانے کا اعلان کر دیا۔

نوابشاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی پاسنگ اؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا فرٹیلائزر، توانائی اور دیگر سیکٹرز کو دی جانے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی مزدوروں اور کسانوں کو براہ راست دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اقتدار میں آکر کسان، مزدور اور نوجوان کارڈ اور غریبوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پاور منصوبے لگاکر اپنی بجلی خود پیدا کریں گے، واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا آئندہ آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا کہ 5 سال کے اندر تنخواہیں دگنی کرے گی، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہیں، آپ مستقبل ہیں، ہم مل کر محنت کریں گے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں