31

پنجاب: قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 13800 سے زائد کاغذات جمع کرائے گئے

پنجاب: قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 13800 سے زائد کاغذات جمع کرائے گئے

پنجاب: قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 13800 سے زائد کاغذات جمع کرائے گئے

لاہور: الیکشن کمیشن پنجاب نے وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل اور مخصوص نشستوں پر 13 ہزار 823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے، پنجاب سے قومی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ جنرل نشستوں پر 8592 مرد اور 437 خواتین نےکاغذات جمع کروائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب سے  قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 195کاغذات آئے اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 601 کاغذات جمع کروائےگئے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلیت کی مخصوص نشستوں کیلئے 118 مرد اور 9 خواتین نےکاغذات جمع کروائے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ الیکشن شیڈول کے مطابق اسکروٹنی30 دسمبرتک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں