49

راولپنڈی: آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکا، کمشنر نے وجہ تیل چوری قرار دیدی

راولپنڈی: آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکا، کمشنر نے وجہ تیل چوری قرار دیدی

راولپنڈی: آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکا، کمشنر نے وجہ تیل چوری قرار دیدی

راولپنڈی کے نواحی علاقے دھمیال میں آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی ا پر پانچ گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں دھماکا جوڑیاں کے مقام پر ہوا، دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر تقریباً 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

کمشنر راولپنڈی نے آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں آگ لگنے کی وجہ تیل کی چوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکان خالی تھا تیل کی لائن اسی جگہ سے گزر رہی ہے جہاں آگ لگی۔

دوسری جانب آگ سے متاثرہ مکان میں موجود شخص کے مطابق آگ دھماکے سے لگی، تیل کی لائن گھر سے تین فٹ کی دوری پر ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پائپ لائن انگریز دور کی ہے، اسے یہاں سے ہٹایا جائے، متعلقہ محکمے والے آتے ہیں اور جائزہ لے کر چلے جاتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں