صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو حاصل قانونی تحفظ پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو حاصل قانونی تحفظ پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد۔26دسمبر (بیوروچیف):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں، صحافیوں کی جبری برطرفیوں کا مسئلہ قابل قبول نہیں، حکومت کی ہمدردیاں میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو حاصل قانونی تحفظ پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت جو بھی اقدامات ممکن ہوئے، ہم اٹھائیں گے، حکومت کی ہمدردیاں میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں، میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو جو قانونی تحفظ حاصل ہے، اس پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے ایوان بالا کی پریس گیلری سے مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے معاملہ پر واک آئوٹ کیا تھا۔