Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 کے لیے مریم نواز کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کر دیے گئے۔

دو وکلا کی جانب سے سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 پر جمع کرائے گئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں۔

اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

خاتون ریٹرننگ افسر پی پی 80 انعم بابر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کریں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر تھی جس کے بعد امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=qO8qJWIN_DE
Exit mobile version