ایم کیو ایم کا شہباز شریف کیلئے این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان
ایم کیو ایم کا شہباز شریف کیلئے این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیلئے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے آر او آفس پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 242 منی پاکستان ہے، اس حلقے میں تمام کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے حلقہ 242 پر نہیں بلکہ وسیع تر بات ہوئی ہے، مسلم لیگ ن کے دوستوں کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم نے ایک دوسرے پر زور زبردستی نہیں کی.
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=qO8qJWIN_DE