اسلام آباد: باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے درجنوں بچوں کی حالت غیر
اسلام آباد: باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے درجنوں بچوں کی حالت غیر
اسلام آباد کے نواحی علاقے میں باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے 26 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بھارہ کہو کے مدرسے کے بچوں نے رات میں باسی کھانا کھایا تھا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں کو حالت غیر ہونے پرانہیں رات کے وقت پمز اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو طبی امداد اور معدہ واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مدرسے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=qO8qJWIN_DE