29

جنرل عاصم منیر اندرونی و بیرونی محاذ سنبھالے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

جنرل عاصم منیر اندرونی و بیرونی محاذ سنبھالے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اندرونی طور پر پاکستان کو مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ بیرونی محاذ پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پچھلے دنوں امریکہ کا دورہ اور دیگر ممالک کے دوروں کے نتائج سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کو نہ صرف معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

بلکہ خارجہ سطح پر بھی دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہتر اور مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر نے اس وقت دونوں محاذ اندرونی اور بیرونی سنبھالے ہوئے ہیں اور وہ پاکستان کو اس پوزیشن پر لانا چاہتے ہیں جہاں پاکستان ایک مستحکم مضبوط اور طاقتور ملک کے طور پر ابھر سکے، پاکستانی قوم اپنے اس عظیم محسن سے بخوبی اگاہ ہیں اور چیف آف آرمی سٹاف کے اقدامات کی نہ صرف بھرپور تائید کرتے ہیں بلکہ اس حوالے سے ان کو کردار کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں