Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سال نو پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

وزیراعظم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سال نو پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

وزیراعظم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے سال نو پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

قوم کو پیغام میں انوار الحق کا کڑ کا کہنا تھاکہ قابض اسرائیلی فورسز فلسطین میں تباہی مچا رہی ہے، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام خاص طورپر بچوں کے قتل پرگہرے دکھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پرآواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے اپنے فلسطینی بہنوں اوربھائیوں کی مدد کیلئے دو امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور اب تیسری کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی بروقت مدد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے انخلا اور غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے مصر اور اردن سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سال نوپرتقریبات نہیں ہوں گی اور پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئےکھڑی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے عوام سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے نئے سال کی آمد کوسادگی سے منائیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=TbLuaQP8KBo
Exit mobile version