وال اسٹریٹ جرنل نے عمران خان کو ناکام آئیڈیاز کا حامل اور قیادت کیلئے ناموزوں قرار دے دیا
وال اسٹریٹ جرنل نے عمران خان کو ناکام آئیڈیاز کا حامل اور قیادت کیلئے ناموزوں قرار دے دیا
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ناکام آئیڈیاز کا حامل اور قیادت کیلئے ناموزوں قرار دے دیا۔
امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے۔
اخبار نے لکھا کہ پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.
اخبار مزید لکھتا ہے کہ پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے۔
اخبار کے مطابق پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔