صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو پولیس نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے، جمسانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔