39

سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے: سعید غنی

سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے: سعید غنی

سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے: سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا ہےکہ سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ  الیکشن لڑنا  تمام جماعتوں کا حق ہے، الیکشن ذاتی دشمنی نہیں ہے،جھگڑا کرنے سے دور  رہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن  سے گزارش ہےکہ مخالفین کی فرمائش پر تبادلے نہیں کرے، افسران کے بعد مخالف جماعتوں کی خواہش پر صوبائی الیکشن کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہےکہ الیکشن کا اعلان ہوا، پیپلزپارٹی الیکشن چاہتی تھی، باقی سب الیکشن سے بھاگ رہے تھے۔

https://youtu.be/ktzBY5PSiAg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں