Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا

وزارت مواصلات نے قومی شاہراہوں اور  موٹرویز  پر جرمانوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اب بغیر لائسنس مسافر بردار  اور مال بردار گاڑیوں کو 10 ہزار  روپے جرمانہ کیا جائےگا، حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل کو 1500، گاڑی کو 2500، ٹرکوں کو 5 ہزار اور بسوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق اوور لوڈنگ پر مال بردارگاڑیوں پر 10 ہزار  روپے جرمانہ عائد ہوگا، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل اورکار سوار  پر 500، ویگن پر 2 ہزار ، بس اور مال بردار گاڑیوں پر 5 ہزار  روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل،گاڑی  اور  ویگن چلانے پر 2 ہزار جب کہ بس اور مال بردارگاڑی چلانے والےکو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر جرمانہ بڑھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی آئےگی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=M-wbV0us8lo
Exit mobile version