52

زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جدوجہد جاری

زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جدوجہد جاری

ٹھٹھہ نمائندہ
زرعی انقلاب اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جدوجہد جاری۔  دادو میں آج (5 جنوری) کو عوامی تحریک کی جانب سے اعلان کردہ بھوک ہڑتال کی تیاریاں مکمل ہیں اور 7 جنوری کو بگھاڑ سے گاڑھو تک پیدل مارچ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔  اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار نے سندھ کے معروف ادیب جامی چانڈیو، عوامی ورکرز پارٹی کے وفاقی سیکرٹری جنرل بخشل تھلھو، شاعر و ادیب میر حسن آریسر، صحافی دستگیر بھٹی، سندھ صحافی اتحاد کے سربراہ نعمت کھڑو، مصنف ادریس لغاری، سماجی رہنما نور محمد بجیر کو مدعو کیا.

جبکہ عوامی تحریک کے مرکزی رہنما گھنور خان زئور نے سماجی رہنما الھجڑیو برفت، ابراہیم حیجت، ٹھٹھہ پریس کلب کے صدر اقبال جاکہرو، فشر فوک فورم کے رہنما گلاب شاہ، سندھی ادبی سنگت کے رہنما رمضان میمن اور دیگر رہنماؤں کو “ضلع ٹھٹہ کے زمینیں، کینجھر، ہالیجی، بھنبھور، کوہستان اور ساحلی پٹی بچائو احتجاجی مارچ” کے عنوان سے بگھاں سے گاڑھو تک پیدل مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار، مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما گہنور خان زئور اور ایڈووکیٹ نجیب الرحمن مہیسر نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کیا ہے۔  رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کی زمینیں اور وسائل صوبائی عوام کی جائیدادیں ہیں،

جن پر وفاقی ادارے قبضہ کرکے سندھی عوام کے حقوق سلب کر رہے ہیں اور سندھیوں کے پیروں تلے زمین چھین لی جا رہی ہے۔  نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے۔  سپریم کورٹ آئین پر عمل درآمد کرانے کے لئے نوٹس لے۔  سندھ کے باشندوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی زمینوں پر قبضے ختم ہونے اور کسانوں کو زمینیں دینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔  پیدل مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے گاڑھو، بگھاں اور ٹھٹھہ اضلاع کے عوام اور متاثرہ افراد کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  رہنماؤں نے کہا کہ وہ سندھ اور ملک کی انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سندھ اور ملک کے عوام کی اکثریت سے اس جدوجہد میں حصہ لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں