Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزارت قانون نے کے الیکٹرک سے معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی

وزارت قانون نے کے الیکٹرک سے معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی’

وزارت قانون نے کے الیکٹرک سے معاہدے کے مسودے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک سے معاہدے کو ازسر نو طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کے مسودے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سے ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی معاہدے کا مسودہ گزشتہ ماہ منظور کیا گیا، ای سی سی نے معاہدے کے مسودے پر وزارت قانون سے بھی مشاورت کی ہدایت کی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے سبسڈی کے معاہدے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا جبکہ وزارت قانون نے کے الیکٹرک سے معاہدے کے مسودے کو قانونی قرار دے کر اس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ کئی سال سے عارضی تھا، کے الیکٹرک سے معاہدہ 2016 سے منسوخ ہو کر عارضی تھا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سے معاہدے سے متعلقہ کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی، معاہدے سے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=M-wbV0us8lo
Exit mobile version