Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور  میں سانحہ 9 مئی کے  ملزمان  اور  اشتہاریوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشنز  اور  انویسٹی گیشن ٹیموں کو  ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اب تک گرفتار  نہ  ہونے  والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا  آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  اب تک کی تحقیقات میں مزید 382 ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے،گرفتار نہ ہونے والے 282  اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے 14 مقدمات درج ہوئے،49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے،  1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات اور  884  ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیےگئے۔

 رپوٹ میں بتایا گیا ہےکہ دہشت گردی کے مقدمات میں اب تک جیلوں  میں 741 ملزمان  جوڈیشل ہوئے، دیگر  مقدمات میں 318 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر  حوالات میں رکھا گیا، باقی تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں یا مقدمات سے ڈسچارج کر دیےگئے ہیں۔

Exit mobile version