قبائلی علاقوں میں ترقی کا سفر متاثر ہواتھاکامیاب ہوکرمہمند ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کرینگے
مہمندضلع۔
قبائلی علاقوں میں ترقی کا سفر متاثر ہواتھاکامیاب ہوکرمہمند ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کرینگے۔سیاسی پارٹی کے لوگ پابند ہوتے ہیں ازادحثیت سب سے بہتر ہے۔
سنیٹر حلال الرحمان کا یوسف خیل میں مرادخان کے حجرے شمولیتی تقریب سے خطاب۔
ضلع مہمند میں PK.68 کے امیدوار سنیٹر حلال الرحمان نے گنداو یوسف خیل میں مراد خان کے حجرے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پچلے ادوار میں قبائلی علاقوں کے فنڈز میں خورد برد ہوا ہے
اور ضلع مہمند سمیت قبائلوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ہیں جس میں منتخب نمائندگان کا سب سے زیادہ کمزوری اور نااہلی ہے۔قوم اگر نا اہل لوگوں کو اس بار بھی منتخب کرینگے تو نتیجہ وہی ہوگا جو پہلے سے تھا ۔سنیٹر حلال الرحمان نے کہا کہ مہمند قوم کی خدمت ہر صورت میں کرنا ہے اختیار ہو یا نہ ہو لیکن قوم ووٹ کے استعمال کے وقت نااہل لوگوں کومسترد کریں۔
اور اپنے قومی خادموں کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر قوم نے ساتھ دیا تو پہلے سے زیادہ محنت کرکے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں میں مزید اضافہ کرینگے۔ تقریب میں مراد خان نے سنیٹر حلال الرحمان کو لونگی پہنائ جبکہ مشران نے ہار پہنا کر سنیٹر کا استقبال کیا۔تقریب میں یوسف خیل کے مشران نے باقاعدہ کاروان رحمان میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب میں یوسف خیل کے مختلف مشران اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔