Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شمالی وزیرستان: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاں بحق

شمالی وزیرستان: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاں بحق

شمالی وزیرستان: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاں بحق

فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی  کے لیے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں  تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد  امیدوار  ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے، گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2 افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  ملک کلیم اللہ  پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق  ملک کلیم اللہ کچھ عرصے قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

Exit mobile version