39

عمران خان لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

عمران خان لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

عمران خان لاہور کے بعد میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے بعد میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری افضل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی تھی جس میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے دلائل دیے تھے جب کہ ٹربیونل نے 7 جنوری کو اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این اے 122 لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

عمران خان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے دوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 122 لاہور، این اے 89 میانوالی شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=3NwCEHVPWYY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں