30

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفےٰؐ حق باھو کانفرنس آج اسٹیڈیم شیخوپورہ میں منعقد ہوگی

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفےٰؐ حق باھو کانفرنس آج اسٹیڈیم شیخوپورہ میں منعقد ہوگی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)زیر صدارت سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین جانشین سلطان الفقر ششم صاحبزادہ حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفےٰؐ حق باھو کانفرنس آج اسٹیڈیم شیخوپورہ میں منعقد ہوگی جسمیں خصوصی خطاب مرکزی جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین، چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب فرمائیں گے-

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت و ممبر اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین شیخوپورہ رانا محمد علیم کا کہنا تھا کہ بفیضان نظر حضور سلطان الفقر ششم حضرت سخی سُلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللّہ علیہ شیخوپورہ میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شریک ہونگے، جملہ احباب کو اس روح پرور اور فکر انگیز محفل میں شرکت کی پر خلوص دعوت دی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں