انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانےکی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے: رانا ثنااللہ
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانےکی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے: رانا ثنااللہ
لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے۔
ایک بیان میں پشاور ہائی کورٹ کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلےکے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا۔
سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلےکے حق میں آیا۔