43

آزاد حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری طورپر نوٹس لیں ، محمد عظیم بھٹی

آزاد حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری طورپر نوٹس لیں ، محمد عظیم بھٹی

اسلام گڑھ (نامہ نگار)آزاد حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری طورپر نوٹس لیں ۔آزادخطہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تمام کاروبار مفلوج ہوچکے ہیں ۔کاروبار اور دوسرے طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ محمد عظیم بھٹی علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوںنے وزیر برقیات سے پرزور مطالبہ کیا کہ آنکھیں بند کرکے وزرات چلانا نہیں ہے بلکہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بجلی کے نظام کو فی الفور درست کیا جائے عوام پہلے ہی بجلی کے ناجائز ٹیکسز سے تنگ آچکے ہیں اور اوپر سے لوڈشیڈنگ کا مزید کشمیری قوم پر لوڈڈال کر حکمران کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں