قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست آویزاں، پی ٹی آئی دوڑ سے باہر
قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست آویزاں، پی ٹی آئی دوڑ سے باہر
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص 10 نشستوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔
https://www.youtube.com/watch?v=-gav3xmOV7I