Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عدت میں نکاح کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عدت میں نکاح کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عدت میں نکاح کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: عدت میں نکاح کےکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوگئی۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت سینیئر سول جج قدرت اللہ نےکی۔

فرد جرم سینیئر سول جج قدرت اللہ نے  پڑھ کر سنائی، دونوں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

فرد جرم کے وقت  بانی  پی ٹی آئی کمرہ  عدالت میں موجود  تھے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی  پر اظہار  برہمی کیا۔

وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کی درخواست استثنیٰ منظورکرنےکی استدعا کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے کمرہ عدالت سے چلی گئیں؟ عدالت  نے جیل  انتظامیہ کو  ہدایت کی کہ پتہ کریں بشریٰ بی بی جیل میں کب داخل ہوئیں اور  وہ  باہرکب گئیں۔

جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئیں اور 1:45 پر چلی گئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے عدالت کے استفسار   پر  بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہے اسپتال چلی گئی ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کل ہم  نے بشریٰ  بی بی کے وارنٹ آرڈر لکھے، آپ کی درخواست پر جاری نہیں کیے، آپ بار بار میڈیکل رپورٹ پیش کرکے استثنیٰ مانگ  رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ پر  پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعتراض اٹھادیا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں کسی ٹریٹمنٹ کا کوئی ذکر نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ استثنیٰ اس کا مانگا جاتا ہے جو عدالت میں موجود نہ ہو، عدالت نے ملزمہ کو طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے عدالت چھوڑ کرگئیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت  میں بلائیں، چارج آج  ہی فریم ہوگا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں روسٹرم پر بلالیا۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سےکہا کہ مجھے لیگل ٹرمز کا پتہ نہیں، میرا وکیل مجھے سمجھائے تو  چارج  شیٹ  پر دستخط کروں گا۔ چھ سال کے بعد مانیکا کو  یاد  آیا کہ نکاح  غیر شرعی تھا۔

وکیلوں سےمشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی نے چارج شیٹ پر دستخط کردیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=-gav3xmOV7I
Exit mobile version