الیکشن 2024 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع
الیکشن 2024 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع
ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایت کی ہےکہ انتخابی نشان کی تبدیلی سےاجتناب کریں، اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرزکی چھپائی شروع ہوچکی ہے، انتخابی نشان کی تبدیلی شاید ممکن نہ ہوسکے۔
دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔