پاکستان اسلام کے نام پر بناہے جماعت اسلامی فلاحی اسلا می ریاست کےلیے اپنا کردار ادا کرینگے، محمد سعید حان
ضلع مہمند
جماعت اسلامی حلقہ این اے 26 کے امیدواراور مومند سیاسی اتحاد کے صدر محمد سعید حان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے جماعت اسلامی فلاحی اسلا می ریاست کےلیے اپنا کردار ادا کرینگے۔
انہوں نےکہا کہ ضلع مہمند ایک پسماندہ ترین ضلع ہے جسمیں بے شمارمسلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی ابتر صورت حال ہیں صحت سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ لوگوں کو پینے کےصاف پانی دستیا ب نہیں اور لوگ جوہڑوں کے پانی پینے پرمجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں مین باجوڑ شاہراہ کڑپہ ، گرسل اور امبار سڑکیں کئ سالوں سے کھنذرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں بجلی نام کا کوئ چیز نہیں ہے لوگوں کو کافی مشکلات ہیں۔ محمدسعیدخان نے کہا کہ اجکل کے جدید دور میں بھی پورے بایئزائی سب ڈویژن اورتحصیل امبارمیں ایک ہائی سکولز بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزئ میں ایک مڈل سکو ل بھی نہیں ہیں۔
محمد سعید خان نے کہا کہ اگر چہ ضلع مہمند میں خواتین کی مہم نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن جما عت اسلامی کی حلقہ خواتین میں الیکشن مہم جاری ہیں۔ سیکورٹی صورت حال نارمل ہیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے حکام نے چند مخصوص امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا اس بار الیکشن میں ایک پارٹی کو وہ لیول فلینگ فیلڈ میسر نہیں جو باقی تمام پارٹیوں کو حاصل ہیں جو کہ اچھی روایات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان سے انتخابی نشان چھین لیاگیا جبکہ ابھی ان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھاۓ جاررہے ہیں۔
محمد سعید نےکہا کہ بعض علاقوں میں خواتین 3 کلومیٹر دور سے پانی لانےپرمجبور ہیں۔