تحریک لبیک پاکستان قاری ریحان رشید کی ہارون آباد پریس کانفرنس
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک) تحریک لبیک پاکستان PP241 کے MPA قاری ریحان رشید کی ہارون آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آکر سود جیسی لعنت کو ختم کریگی انکا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان اسلام کی سربلندی ، پاکستان کی خودمختاری اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منشور کی تکمیل کیلئے سیاسی میدان میں آئی ہے انشاءاللہ تحریک لبیک پاکستان محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو تخت پر لا کر پاک وطن میں اسلامی نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور حقیقی میں ریاست مدینہ کے تصور کو پورا کریگی۔ علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کی تکمیل پر ٹی ایل پی کے کارکنان متحد و متفق ہیں جبکہ عاشقان رسول ﷺ تحریک لبیک پاکستان کا ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تحریک کو مضبوط بنا رہے ہیں ، پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے کیلئے یوسی لیو پر کارکنان فعال کردار ادا کررہے ہیں قاری ریحان رشید نے کہا
کہ انشاء اللہ بہت جلد سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ علامہ سعد حسین رضوی صاحب ہارون آباد تشریف لائیں گے ، اور اگر ہمارے ووٹ پر اس دفع ڈاکہ ڈالا گیا تو ہم وہ کریں گے یہ یاد رکھیں گے مزید انکا کہنا تھا کہ ہم اغیار کی غلامی کے چنگل سے آزاد نہیں ہونگے تب تک ہمارے مسائل و مشکلات میں کمی نہیں ہوگی، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست میں جو قوانین ہیں وہ یہود و ہنود کے ہیں یہی وجہ ہے
ہم ترقی کی بجائے روز بروز پستی کی طرف جا رہے ہیں ، خانقاہوں میں اعلیٰ دینی و اخلاقی ظاہری و باطنی تعلیم کا نظام قائم کیا جائے گا اور مزارات اولیاء پر خلاف شرع رسوم کا خاتمہ کیا جائے گا ، اسلام ضابطہ حیات ہے ، اس ضابطے کے تحت جو مشروط حقوق اسلام نے غیر مسلم اقلیتوں کو مہیا کیے ہیں ، وہ انہیں مہیا کیے جائیں گے اور انہیں ملک کی فلاح و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔