Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیاست دین کا اہم شعبہ ہے ، مسجد نبوی ، سے بھی سیاسی کردار ادا کیا گیا ، خلافت راشدہ اسی عکس کی کڑی ہے ۔ شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن

سیاست دین کا اہم شعبہ ہے ، مسجد نبوی ، سے بھی سیاسی کردار ادا کیا گیا ، خلافت راشدہ اسی عکس کی کڑی ہے ۔ شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن

ٹھٹھہ نمائندہ
سیاست دین کا اہم شعبہ ہے ، مسجد نبوی ، سے بھی سیاسی کردار ادا کیا گیا ، خلافت راشدہ اسی عکس کی کڑی ہے ۔ شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن
دین میں سیاسی کردار وقت کی ضرورت ہے ، علماء کرام نے سیاست میں بہترین کردار ادا کیا ہے ۔ علماء کنوشن دھابیجی میں خطاب

پی ایس 75 ٹھٹھہ پر مفتی ارشد میمن اور پی ایس 76 میرپور ساکرو پر مولانا سعید الرحمان جبکہ این اے 225 پر ن لیگ کے اتحادی امیدوار رسول بخش جاکھرو ہیں ، عوام 8 فروری کو ان امیدواران کو کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں ۔
جمعیت علمائے اسلام ٹھٹھہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن نے کہا ہیکہ الیکشن لڑنا سبکا حق ہے ، سیاسی اختلاف اخلاقیات کے دائرے میں رکھنا ضروری ہے ، جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں باکردار الیکشن لڑا اور بے مثال سیاست کی
علماء کرام معاشرہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، یوں ہی سایست کے میدان میں بھی انکا کردار معاشرے کے لئے ہوتا ہے
جمعیت علمائے اسلام نے ٹھٹھہ میں اپنے نمائندے کھڑے کئے ہیں این اے 225 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رسول بخش جاکھرو سے اتحاد ہے جبکہ پی ایس 75 ٹھٹھہ پر ہمارا میدوار مفتی ارشد میمن اور پی ایس 76 میرپور ساکرو پر بھی ہمارا امیدوار مولانا سعید الرحمان ہے جنکا انتخابی نشان کتاب ہے 8 فروری کو عوام جے یو آئی اور اتحادی امیدوار کو ہی کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں اپنے خواتین کے ووٹ کاسٹ کرائیں مرد اور نوجوان خود اور اپنے ساتھ سبکو پولنگ تک پہنچانے میں اپنا اخلاقی اور آئینی کردار ادا کرتے ہوئے حق و سچ کا ساتھ دیں
علماء کنونشن سے مولانا عبدالوھاب بلوچ ، مولانا احمد سومرو ، مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، مولانا عبدالرشید بلوچ ، مولانا عبدالقادر اعوان ، مولانا غلام محمد سومرو ، مولانا شکیل چانڈیو ، مولانا افتخار حضروی ، مولانا سعید الرحمن ، مولانا فیاض دیشانی ، مولانا امان اللہ ، مولانا عبدالواحد بشامی ، مولانا عبدالطیف مسحود ، سید سیف الملوک شاہ ، قاری عبدالوھاب جوکیو ، و دیگر علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Exit mobile version