Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کرونا وائرس اورسیلاب کے دنوں میں ہماری ٹیم نے شہریوں کی مدد سے کروڑوں روپے بد حال عوام پر خرچ کیے۔مشترکہ گفتگو

کرونا وائرس اورسیلاب کے دنوں میں ہماری ٹیم نے شہریوں کی مدد سے کروڑوں روپے بد حال عوام پر خرچ کیے۔مشترکہ گفتگو

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے)ضلعی امیرجماعت اسلامی ولید ناصر چوہدری صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر عامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک۔عمر فاروق رامے۔پروفیسر معروف اعظم۔افتخار ندیم۔ سمیت دیگر نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد، سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد،پنجاب سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) بہاولنگر، فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تعمیر وترقی جماعت اسلامی کا اولین مشن ہے کرونا وائرس اورسیلاب کے دنوں میں ہماری ٹیم نے شہریوں کی مدد سے کروڑوں روپے بد حال عوام پر خرچ کیے محدود وسائل کے باوجود جماعت اسلامی ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت ۔قرض حسنہ ۔ایمبو لینس سروس ہزاروں بے سہارا افراد تک راشن پہنچا رہے ہیں ۔قوم سابقہ حکمرانوں کے جعلی دعوؤں سے تنگ آچکی ہے

، ان کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ بھی نہیں، یہ اب پھر جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ ن لیگ پیپلز پارٹی گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے، ان کی وجہ سے ملک 80ہزار ارب کا مقروض ہے، سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے،انہوں نے ملک پر آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کی پالیسیاں مسلط کیں، مہنگائی اور بے روزگاری عام کی،اور عوام کے لیے سانس لینا بھی دشوار بنا دیا، پونے دوکروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں، عام آدمی پریشان حال، جبکہ حکمران اشرافیہ، جاگیردار، وڈیرے مزے میں ہے۔انھوں نے کہا کہ محدود وسائل اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے، وعدہ کرتے ہیں

ان کی بہتری کے لیے دن رات ایک کردیں گے، کرپٹ پارٹیاں کرپشن ختم کرسکتی ہیں نہ عوام کو ان کا حق دیں گی حکمران اشرافیہ کو اپنے خاندانوں اور اولادوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، ان کے ہوتے ہوئے عوام کو کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نہیں، انہوں نے باریاں لگارکھی ہیں، ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مسئلہ قیادت کا ہے، قوم کو اہل ایماندار قیادت چاہیے جو صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے 8فروری کو عوام اپنے ووٹ سے ان کا سیاسی مستقبل ختم کردیں گے۔ سودی نظام کا خاتمہ کاشتکاروں کے مسائل کا ٹھوس بنیادوں پر حل ۔خواتین کےلئے تعلیم صحت کے مواقع یکساں نظام تعلیم ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

Exit mobile version