Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہاتف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قریبی علاقہ ٹبہ غلیانوالہ میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کا پلانٹ لگایا

ہاتف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قریبی علاقہ ٹبہ غلیانوالہ میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کا پلانٹ لگایا

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہاتف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قریبی علاقہ ٹبہ غلیانوالہ میں ھاتف فلٹریش پلانٹس کے نام سے وارڈ نمبر 6 ڈگی والے چوک میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کا پلانٹ لگایا گیا ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے جس کا افتتاح حاجی محمد سعید وائیٹل گروپ والے نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی کے ہمراہ کر دیاملک ریاض خلجی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ اس قبل ہاتف ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چھے پلانٹ میٹھے پانی کے مختلف جگہوں پر لگائے ہیں یہ ساتوں واٹر فلٹر یشن پلانٹ ہیں جو ہم نے ٹبہ غلیانوالہ والے کی آبادی کے لئے لگایا ہے تاکہ لوگ میٹھے صاف شفاف پینے کے پانی سے مستفید ہو سکے اس کاوش کو بلال کھوکھر۔استاد غلام قادر۔زاہد حسین انجم۔باو عطاءالرحمن۔ندیم ظفر۔یدایت علی چوہدری فیاض۔شاہد غوری۔بابا ہاشم راجڑ۔ستار لیڈر قریشی۔عبد الرشید یوسفی۔ڈاکٹر ذوالفقار قریشی۔ملک طیب ٹیڈی۔ملک رزاق حقہ سمیت نے اس کاوش کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Exit mobile version