ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی زیر نگرانی غیر قانونی گیس و آئل ایجنسیوں کے خلاف ضلع بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں جاری
ہارون آ باد (خرم شہزاد ملک سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی زیرنگرانی غیرقانونی گیس و آئل ایجنسیوں کے خلاف ضلع بہاولنگر میں محکمہ سول ڈیفنس کی کاروائیاں جاری کر دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پرمحکمہ سول ڈیفنس آفیسر بہاولنگر ارشد حمید سندھو ہمراہ اے ڈی عظمت مدنی۔ زاہد حسین انجم نے ریڈ کیا تو احسان آئل ایجنسی عیدگاہ، رضوان آئل ایجنسی حسین آباد، طاہر آئل ایجنسی مبارک گیٹ اور عمردراز آئل ایجنسی حسین آباد کو غیر قانونی پایا گیا
جو بغیر لائسنس غیر قانونی کام کررہے تھےان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس نے اسی وقت سیل کردیا اور ان کے زیر استعمال ہونے والی مشینری اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔محکمہ سول ڈیفنس کے آفیسران کا جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد۔سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد۔ پنجاب سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) بہاولنگر۔فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔