101

لیجنڈ سٹارز جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کا معاملہ

لیجنڈ سٹارز جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کا معاملہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)لیجنڈ سٹارز جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کا معاملہ- تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ لیجنڈ سٹارز جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد نئی بحث چھڑچکی ہے، جہاں اس طلاق پر تنقید کی جارہی ہے وہاں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد مثبت و تعمیری رویہ پر ثانیہ مرزا کو حوصلہ دیا رہا ہے- اس حوالے سے اپنے تاثرات دیتے ہوئے

ماہر قانون محمد افتخار ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جیسے اسلام میں ازدواجی زندگی میں طلاق کا عمل سب سے ناپسندیدہ فعل ہوتا ہے لیکن شرعی احکامات کی رو سے حالات و واقعات کے تناظر میں مجبوری یا آخری حل کے طور پر اس عمل کو جائز قرار بھی دیا گیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد مثبت و تعمیری رویہ سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں

کیونکہ ثانیہ مرزا نے انہیں طلاق دئیے جانے کے بعد کافی روز خفیہ رکھا اور کسی کی عزت پر حرف نہ آنے دیا جوکہ ایک لیجنڈ شخصیت کا نہائت ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ میرے مطابق کرکٹر سٹار شعیب ملک نے طلاق دیکر اپنے مداحوں کا نہ صرف دل دکھایا بلکہ مستقبل میں شہرت اور اپنے مداحوں میں کمی کرلی ہے جوکہ قابل افسوس بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں