Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان خطے کیلئے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی

پاکستان خطے کیلئے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی

پاکستان خطے کیلئے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے: وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر  سیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے لیے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتےہیں، ڈیجیٹل Connectivity کے لیے انہیں یہ روٹ استعمال کرنے سے یورپ اور افریقا کے لیے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاشغر سے کراچی تک اب ہمارے پاس دو فائبر لوپس ہیں، اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح کل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ٹرانزٹ روٹ سے پاکستان کو سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے کیونکہ روٹس تیار  ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=x6pNCeIy42Y
Exit mobile version