ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فائزہ کنول کا رات گئے اچانک مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا دورہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فائزہ کنول کا رات گئے اچانک مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کا دورہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید بھی ایم ایس کے ہمراہ تھے- ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کنول نے مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج مریضوں اور بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کنول نے ایمرجنسی وارڈ اور کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کاجائزہ لیا
اور مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ایم ایس نے ڈی ایم ایس مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کو زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ کی ہسپتال میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج ، تشخیص کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سردی کی شدید لہر کے باعث بچوں میں نمونیہ کے مرض میں اضافہ ہوا ہے ،
ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں میں زیادہ تعداد نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی ہے۔ مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ سے متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کے لۓ بیڈز میں اضافے کے ساتھ مناسب دیکھ بھال کے لۓ پیرا میڈیکل سٹاف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، تمام وارڈز میں سردی سے متاثرہ بچوں کے لۓ نوبلائزر بھی موجود ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کنول نے کہا کہ مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں کیونکہ شہریوں کو صحت کی بہترین ، بروقت اور مفت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے