130

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ماہ 100 انڈیکس میں 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کے 100 انڈیکس میں میں گزشتہ ماہ 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گزشتہ ماہ کی رپورت کے مطابق مارچ کے اختتام پر 100 انڈیکس 45560 پوائنٹس پر رہا ہے اور 100 انڈیکس میں 2320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مارچ میں 4 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، بیرونی سرمایہ کاروں نےمارچ میں 2 کروڑ 24 لاکھ ڈالرکے شیئرز بیچے جب کہ کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 167 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 347 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارچ کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9370 ارب روپے ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں